Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق کپتان مشتاق محمد کی بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے کی مخالفت

اپ ڈیٹ 12 فروری 2020 11:49am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے کی مخالفت کردی، کہتے ہیں 20 کروڑ آبادی کے ملک کیلئے 6 ٹیمیں ناکافی ہیں۔ دوہری ذمہ داری کا بوجھ ہے تو مصباح الحق کا خود بتا دینا چاہیئے۔

لاہور میں سجال کے پروگرام میٹ دی پریس کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ محکمانہ کرکٹ بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں 6 نہیں 10 سے 12 ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

سابق کپتان مشتاق محمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم باصلاحیت کرکٹر ہیں۔ مصباح الحق کو ابھی وقت دینا ہوگا۔

مشتاق محمد نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے، پاک بھارت سیریز میں ہمشہ سےحکومتوں کی مداخلت رہی ہے۔