گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ، حکومت نے آئی ایم ایف سے معذرت کرلی
اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ سے معذرت کرلی، لیکن نجکاری اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف میں کمی کے لئے ایف بی آر کی درخواست بھی منظور کرلی۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو واجح کردیا کہ گیس کی قیمت بڑھا کر عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، کوئی منی بجٹ نہیں لاسکتے، نجکاری سے آمدنی بڑھائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اپنے اخراجات اور پبلک سیکٹر ڈیلوپمنٹ پروگرام میں سو ارب روپے کمی کرے گی۔
ایف بی آر کے لئے ٹیکس وصولی کا نیا ہدف باون کھرب اڑتیس ارب سے کم کر کے اڑتالیس کھرب روپے کردیا۔
تاہم نظرثانی شدہ ہدف کے حصول کے لئے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا امکان ہے جس سے اسی سے سو ارب روپے وصولی کا اندازہ ہے۔
Comments are closed on this story.