Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی ڈرگ ڈیلر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

شائع 12 فروری 2020 06:59am

چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے۔ اموات 1113 ہوگئیں۔ جبکہ 2015 نئے کیسز سامنے آگئے۔ امریکا، تھائی لینڈ سمیت دیگر ملکوں کے 520 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جنیوا میں منعقدہ اجلاس میں وائرس کو "کووِڈ نائنٹین" کا نام دے دیا گیا۔

جاپان کی کروز شپ میں 40 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد تعداد 175 تک پہنچ گئی۔

برطانوی ڈرگ ڈیلر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ 31 سالہ مارک رومبل کو جنوری میں تھائی لینڈ سے واپس لوٹنے پر گرفتار کیا گیا، جیل میں حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے۔

British alleged drug dealer Mark John Rumble (left) being arrested by Thai police officers at a house in Pattaya مارک رومبل

کینیڈا اور جنوبی کوریا کے شہریوں کو ووہان سے وطن واپسی بلالیا گیا۔