نوجوان کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
اُڑیسا: کرکٹ فیلڈ میں ایک اور کھلاڑی کی موت نے دنیائے کرکٹ کو افسردہ کردیا، بھارتی ریاست اُڑیسا کے ضلع کندراپیڑا میں پیر کے روز 18 سالہ نوجوان کرکٹر میچ کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیا جیت پردھان نامی نوجوان کرکٹر کو اُس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ نان اسٹرائیکنگ اینڈ سے رن لینے کیلئے دوڑے مگر وکٹ کے درمیان آکر وہ اچانک گر پڑے۔
دل کا دورہ پڑتے ہی ستیا جیت پردھان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی کرکٹرز کرکٹ فیلڈ میں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.