آئی سی سی کا نوبال ٹیکنالوجی کو میگا ایونٹ میں استعمال کرنے کا فیصلہ
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار نوبال ٹیکنالوجی کو بڑے ایونٹ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، رواں ماہ ويمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹيکنالوجی کا استعمال ہوگا۔
آئی سی سی نے نوبال ٹیکنالوجی کو بڑے ایونٹ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، فرنٹ فٹ نوبال فيلڈ امپائر نہيں اب تھرڈ امپائر ديں گے۔ نوبال ٹيکنالوجی کو ويمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ميں استعمال کيا جائے گا۔
ميچز کے دوران جیسے ہی بولر کا پاؤں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاؤں کریز سے آگے ہوا تو تھرڈ امپائر فوراً فیلڈ امپائر کو اطلاع دے گا۔
آئی سی سی کے مطابق اس ٹيکنالوجی کا استعمال بھارت اور ويسٹ انڈيز کی سیریز میں بھی کیا گیا جو کامیاب رہا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.