Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈرنائنٹین ورلڈکپ فائنل: جھڑپ کرنے والے کھلاڑیوں کو سزائیں

شائع 11 فروری 2020 12:30pm

دبئی: آئی سی سی نے انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کو داغ دار کرنے والے 5 کھلاڑیوں کو 4 سے 10 میچز پر پابندی لگادی۔ واقعے میں 3 بنگلادیشی اور 2 بھارتی کھلاڑی شامل تھے۔

انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے فائنل میں کھلاڑیوں نے رنگ میں بھنگ ڈالا، جس پر آئی سی سی نے سخت ایکشن لے لیا۔

تحقیقات کے بعد توحید پر 10،  شمیم پر 8، رقیب الحسن پر 4 میچز کی پابندی لگادی جبکہ بھارت کے آکاش سنگھ پر 8 اور روی بیشونی پر 5 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پانچوں کھلاڑیوں نے غلطی کا اعتراف کرلیا ہے، بنگلادیش نے اعصاب شکن مقابلہ 3 وکٹوں سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔