Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

' اتنی گالیاں مجھے پڑتیں تو عہدہ چھوڑ چکا ہوتا'

شائع 11 فروری 2020 09:28am

کراچی: تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے میئر کراچی وسیم اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی گالیاں مجھے پڑتیں تو عہدہ چھوڑ چکا ہوتا۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کی وجہ یہاں کی سیاست ہے، آئے روز نئے نئے اقدامات اور تجربات کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میئر کہتے ہیں اختیارات نہیں، لوگوں کے کام نہیں ہوتے اسی لئے گالیاں پڑتی ہیں۔

اس حوالے سے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سراج قاسم تیلی کی باتوں کا برا نہیں مانتا وہ بڑے ہیں۔

وسیم اختر نےکہا کہ استعفے کے حق میں نہیں ہوں، استعفیٰ کمزورلوگ دیتے ہیں اور میں اپنی بات پرکھڑا ہوں۔

میئرکراچی نے کہا ایس ایل جی قانون پڑھ کر اندازہ ہوجائے گا کیا اختیارات ہیں، جو ادارے میرے دائرے اختیار میں ہیں ان میں کام کررہا ہوں۔