Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دیدیا

شائع 11 فروری 2020 07:41am
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو بحال کردیا۔

پی ایم ڈی سی کے ملازمین نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو بحال کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن غیرقانونی قرار دیدیا۔