Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے عہدے سے استعفے کی تردید کردی

شائع 11 فروری 2020 07:33am
چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی- فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبرزیدی نے عہدے سے استعفے کی تردید کردی۔

شبر زیدی صحت کی خرابی کے باعث کام جاری رکھنے سے معزرت کرلی، انہوں نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ خرابی صحت کے باعث کام سے معذرت کی۔

شبرزیدی نے کام نہ جاری رکھنے کے فیصلے سے اعلٰی حکام کو بھی آگاہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی خرابی صحت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاوہ اقتصادی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، شبر زیدی تین فروری سے غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پرہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش کی ہدایت دے چکے ہیں۔