Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن،حالات کشیدہ

شائع 11 فروری 2020 06:57am

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، گیلانی اسٹیشن گلشن اقبال کی زمین واگزار کرانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

آپریشن بھاری مشینری سے شروع کیا گیا، ایک طرف  گیلانی اسٹیشن کے اطراف ریلوے کا عملہ، پولیس کی بھاری نفری بمعہ لیڈی پولیس اہلکاروں کے موجود ہیں۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے سر سے چھت چھیننا بڑی زیادتی ہے، تجاوزات کے خاتمے سے پہلے جگہ دے کر لاکھوں روپے رشوت بٹورنے والوں کا بھی خاتمہ کریں۔

 ملک جہانگیر نامی ایڈووکیٹ نے کہا، مسمار سے روکنے کیلئے مختلف اعلیٰ عہدیداروں نے لاکھوں روپے رشوت طلب کی، جس کے تمام آڈیو اور ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے عدالت کے حکم کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری طرف کراچی میں ریلوے کی زمین پر خلاف ضابطہ تعمیر کئے گئے مون گارڈن اپارٹمنٹس کو خالی کرنے کا آج آخری دن ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کی خلاف قانون تعمیرات اور بغیر اجازت آباد کرنے پر سات دن میں خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مون گارڈن منظور شدہ نقشے کے خلاف تعمیر کیا گیا، ایس بی سی اے سے این او سی حاصل کئے بغیر ہی عمارت کو آباد کردیا گیا۔

نوٹس کے مطابق دی گئی مہلت کے بعد  ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزید بغیر کسی نوٹس کے کاروائی کے مجاز ہوں گے