سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کا نوٹس لے لیا۔
سینیٹر رحمان کی سربراہی میں کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی اور وزرات داخلہ کو کمیٹی ممبران کو ان کیمرا بریفنگ دینے کا بھی حکم دیا۔
واجح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان احسان اللہ احسان حساس آپریشن کے دوران فرار ہوگیا ہے۔ تفتیش کے دوران احسان اللہ احسان نے انتہائی حساس اور اہم معلومات فراہم کیں۔
احسان اللہ احسان کی دی گئی معلومات کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے اندرونِ اور بیرونِ ملک دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑا بلکہ بہت سے دہشت گردوں کو بھی پکڑا۔
احسان اللہ احسان کو اپنے جرائم کی سزا ملنا تھی تاہم ٹرائل سے قبل جاری آپریشنز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اُس سے تمام اہم معلومات کا حصول ضروری تھا۔
ان معلومات کے نتیجے میں کچھ آپریشنز ابھی بھی جاری ہیں اور سیکیورٹی اداروں کی ایک ایسی ہی کارروائی کے دوران احسان اللہ احسان فرار ہوا۔
Comments are closed on this story.