Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: نئی ٹیم کی شمولیت کا عندیہ

اپ ڈیٹ 09 فروری 2020 07:24am


حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان سپر لیگ کے پروجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے کہا ہے کہ مداحوں کے تجربے اور اضافی ٹیمیں رکھنے کے تجارتی نقطہ نظر کا جائزہ لینے کے بعد ہی پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

کرکٹ پاکستان سے انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت  ہمارے پاس پی ایس ایل کے اگلے سال کے ایڈیشن میں کسی اور ٹیم کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

پی ایس ایل 5 کی تیاریوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نوید نے کہا کہ 1996 ورلڈ کپ کے بعد پی ایس ایل 5 واحد کھیلوں کا پروگرام ہے جس کے لیے پی سی بی نے متعدد مقامات کو آپریشنل کیا ہے، یہ یکساں اہم اور چیلنجنگ ہے کیوں کہ ایک ہی دن دو مقامات مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ تاہم پی ایس ایل 5 کی تیاریاں درست راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں ہم عالمی سطح پر اسی طرح کے ایونٹص کی تنظیم کے مقابلے میں کافی پیچھے ہیں، ہم سیکھنے کی منزل پر ہیں اور ملک میں کھیلوں کے مقابلوں کی تنظیم آنے والے سالوں میں ہی بہتر ہوگی۔

افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جو معاملات ماضی میں پیدا ہوئے تھے وہ بنیادی طور پر پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مابین مواصلات کے فرق کی وجہ سے تھے، ہم اس خلا کو ختم کرنے کے لیے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں کیونکہ اس سے پوری لیگ کی تنظیم کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب پی ایس ایل کا اختتام ہوا، پی سی بی پی ایس ایل کی فرنچائزز کے ساتھ بیٹھ جائے گا اور پی ایس ایل کی تنظیم کو بہتر بنانے کے لیے ان کے مشوروں پر بھی سماعت کریگا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ اس سال لیگ کے ایڈیشن میں 34 میچ ہوں گے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان لیگ میچز کی میزبانی کریں گے۔ پی ایس ایل 5 کا فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔