Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھ عقیدت مندوں سے بھری ٹرالی میں دھماکہ،2 افراد ہلاک 11 زخمی

اپ ڈیٹ 09 فروری 2020 07:38am

لدھیانہ: بھارتی پنجاب کے ترنتارن نامی علاقے میں سکھ عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی میں اس وقت دھماکہ ہوگیا، جب تمام سکھ عقیدت مند مذہبی تقریب "کیرتن" میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔

اس المناک حادثے میں تقریباً 2 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے، ہلاک شدگان کی عمر 18-19 کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرالی میں رکھے پٹاخوں میں اچانک دھماکہ ہوگیا، اس حادثے میں کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے، جنہیں نازک حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Image result for Sikh tractor blast punjab

ایس ایس پی نے میڈیا کو واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں تمام ہلاک شدگان نوجوان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام ہلاک شدگان 18،19 سال کے تھے۔ جو ٹریکٹر ٹرالی میں آتش بازی کا سامان بھر کر لے جا رہے تھے۔

مذہبی تقریب "کیرتن" میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے یہ تمام نوجوان آتش بازی کر رہے تھے، اسی درمیان بدقسمتی سے تمام پٹاخے پھوٹ پڑے اور دھماکہ ہوگیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ د یہی باشندوں کے مطابق اس المناک حادثہ میں اب تک 2 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 11 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، زخمیوں کی حالت کافی سنگین ہے۔