Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھائی لینڈ: فوجی آپے سے باہر، اندھا دھند فائرنگ میں 20 ہلاک متعدد زخمی

اپ ڈیٹ 09 فروری 2020 06:57am

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک فوجی کی شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک فوجی نے اپنے کیمپ میں پہلے اپنے کمانڈر اور دوسرے 2 ساتھیوں کو قتل کیا جس کے بعد وہ مشین گن چرا کر کوراٹ شاپنگ مال میں گھس گیا۔

Image result for Thai soldier firing

فوجی نے شاپنگ مال میں عام لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Image result for Thai soldier firing

تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ریجن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل تھانیا کریا تیسارن کے مطابق حملہ کرنے والے فوجی کی شناخت کارپورل جاکراپنتھ تھوما کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور مارا جاچکا ہے۔

Image result for Thai soldier firing

بنکاک پوسٹ کے مطابق ملزم گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے سوشل میڈیا پر عجیب و غریب پوسٹیں کر رہا تھا ، بعض پوسٹوں میں اس نے یہ بھی لکھا کہ وہ بہت تھک چکا ہے۔ اپنے کمانڈر اور 2 ساتھی فوجیوں کو مارنے کے بعد اس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ لوگ مرچکے ہیں؟

شاپنگ مال پر حملہ کرنے سے پہلے اس نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے لکھا کہ کوئی بھی موت سے بچ نہیں سکتا۔