Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرنیٹ کالز پر ٹیکس لینے کا معاملہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر

شائع 09 فروری 2020 04:04am
سائنس

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے نجی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیل خارج کر دی۔

عدالت نے پانچ صفحوں پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ واٹس ایپ، اسکائپ اور دیگر سروسز کمیونیکیشن کے زمرے میں نہیں آتیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ واٹس ایپ اور دیگر کمپنیاں صارفین سے کوئی وصول نہیں کرتی۔ انٹرنیٹ صارفین کی مرضی ہے براؤزنگ کریں یا آڈیو کالز، انٹرنیٹ کالز پر ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی مد میں ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کمپنیاں صرف سروس چارجز لیتی ہیں، واٹس ایپ و دیگر کال کے چارجز نہیں۔ انٹرنیٹ کمپنیاں اضافی وصول نہیں کرتیں تو ٹیکس کیسے لیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے نجی کمپنی نے ٹیکس نوٹس کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔