Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

گلوکارہ شبنم مجید کا خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع

شائع 08 فروری 2020 06:17pm

معروف گلوکارہ شبنم مجید نے فیملی کورٹ میں شوہر واجد علی سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں جبکہ شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ اہلیہ سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ واجد علی اور سابقہ بیوی کی تصویریں بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

شبنم مجید کا کہنا ہے کہ اب شوہر کے ساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے، وہ سخت پریشان ہیں اور شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔