Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اور شان کی سینچریاں، راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستان کے نام

شائع 08 فروری 2020 12:50pm

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستان کے نام رہا، بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنالئے۔ بنگلادیشی ٹیم پر 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

بولرزکے بعد بلے باز بھی چھاگئے، راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی بولرز بے بس نظر آنے لگے۔ عابد علی کھاتہ نہ کھول سکے اور کپتان اظہر علی 34 رنز بناسکے لیکن اس کے بعد شان مسعود اور بابر اعظم نے جم کر بیٹنگ کی۔ شان نے کیرئیر کی تیسری سنچری بنائی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 5 میچوں میں بابر اعظم نے اپنا چوتھا سیکڑا جڑدیا، وہ ناقابل شکست 143 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ اسد شفیق بھی 60 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

دن کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں پر 342 رنز بنالئے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلادیشی ٹیم گزشتہ روز اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔