Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ مکمل

شائع 08 فروری 2020 10:58am

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ، چیڈ وک والٹن کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو ٹیموں نے مکمل یا جزوی طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

پی ایس ایل فائیو کا میلہ 20 فروری سے سجے گا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ٹیموں نے متبادل کھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے دو دو جبکہ بقیہ چاروں ٹیموں نے ایک ایک متبادل کرکٹر اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

کراچی کنگز نے لیام پلنکت کی جگہ نیوزی لینڈ کے مچل میکلے نیگھن اور ڈین لارنس کی جگہ چیڈوک والٹن کو مکمل ایڈیشن کیلئے اسکواڈ میں رکھ لیا۔

پشاور زلمی نے ڈوائن پریٹوریس کی جگہ انگلینڈ کے لوئس گریگری کو مکمل جبکہ کیرون پولارڈ کی جگہ کارلوس بریتھ ویٹ کو 7 مارچ تک اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وینڈر ڈوسین کی جگہ انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان، لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمو پاؤل کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود اور ملتان سلطان نے فیبئن ایلن کی جگہ وائن میڈسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔