Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آٹے اور چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں اضافہ

شائع 08 فروری 2020 10:42am

چینی اور آٹے کے بعد گھی بھی مہنگا ہوگیا۔ گھی کی فی کلو قیمت 13 روپے اضافے کے ساتھ  246 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے گزشتہ ہفتے کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ چینی کی قیمتوں میں بھی اوسطاً دو روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی کلوچینی 80 روپے سے 90 روپے کے درمیان فروخت ہوتی رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 70 روپے فی کلو اضافے سے 376 روپے تک پہنچ گیا۔