آٹے اور چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں اضافہ
چینی اور آٹے کے بعد گھی بھی مہنگا ہوگیا۔ گھی کی فی کلو قیمت 13 روپے اضافے کے ساتھ 246 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے گزشتہ ہفتے کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ چینی کی قیمتوں میں بھی اوسطاً دو روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی کلوچینی 80 روپے سے 90 روپے کے درمیان فروخت ہوتی رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 70 روپے فی کلو اضافے سے 376 روپے تک پہنچ گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.