Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا، وزیر بلدیات سندھ

شائع 08 فروری 2020 10:35am
File Photo

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، بلڈرز مافیاز نے زمینوں پر قبضہ کیا، چیف جسٹس کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

میڈیاسے گفتگو میں وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کیلئے کئی منصوبے زیرغور ہیں، کچی آبادیوں کی بہتری کیلئے جامع پروگرام بنارہے ہیں، قدیم گوٹھ، پرانی آبادیوں کو لیز کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، ماضی میں کراچی کی آبادی اتنی نہیں تھی، چیف جسٹس قابل احترام ہیں، پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں فرق ہے۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے عدالت غیرقانونی تارکین کے حوالے سے بھی حکم جاری کرے گی۔