Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہوش حیات بھی بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی حامی

شائع 08 فروری 2020 10:30am
فائل فوٹو-

لاہور: مشہور اداکارہ مہوش حیات بھی بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی حامی ہیں۔

مہوش حیات نے ٹویٹ میں لکھا کہ عجیب بات ہے جب ان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کی اطلاع ملتی ہے تو ہم سب ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اب ہم سب نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نام پر اپنے ہی مطالبے سے دور بھاگنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ معاشرے میں اس بگاڑ کو روکنے کیلیے ہمیں مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔