Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اسلامی سزاؤں کو ظلم اور بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں'

شائع 08 فروری 2020 10:24am
فائل فوٹو

اسلام آباد: ریپ کے مجرم کی سرعام سزا پر حکومتی وزرا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم اور بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قبائلی معاشرہ دنیا کا مہذب ترین معاشرہ ہے جہاں سر تو قربان کردیا جاتا ہے لیکن عزت اور وقار کا سودا نہیں کیا جاتا۔

علی محمد خان نے کہا کہ انھیں اپنے قبائلی معاشرے پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ زینب کیس سمیت درجنوں کیسز میں پھانسی ہوچکی ہے اور ہونی چاہئے، اصل سوال یہ ہے کہ ایسے واقعات کیوں نہیں رک رہے؟ اس لئے کہ روک تھام پر کوئی بات ہی نہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ پھانسیوں سے معاملات درست ہوتے تو دنیا میں جرم نہ ہوتے۔