Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی، قرارداد کی مخالفت میں مزید وزراء شامل

شائع 08 فروری 2020 07:18am

اسلام آباد: بچوں سے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی قرارداد کی مخالفت میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے بعد مزید وزراء بھی شامل ہوگئے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اور آئین کے منافی ہے، سپریم کورٹ سرعام پھانسی کو 1994 میں غیرآئینی قرار دے چکی ہے۔

پیپلزپارٹی نے کل قومی اسمبلی میں قرارداد کی مخالفت کی تھی، راجا پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کے قوانین سرعام پھانسی سے روکتے ہیں۔

وزیرمملکت مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کی تھی، جسے ایوان نے منظور کرلیا۔