Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

شائع 08 فروری 2020 07:06am
فائل فوٹو

لاہور: انسداد منشیات عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستیں مسترد کردیں، رانا ثنا نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ریلیف کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

رانا ثناءاللہ نے گاڑی سپرد کرنے اور ویڈیو فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔

عدالت نے اے این ایف کی جانب سے جلدی ٹرائل کی درخواست بھی مسترد  کردی، رانا ثناء سمیت شریک ملزمان پر سات مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مشرف فیصلے پر تنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرادار منظورکررہی ہیں جب کہ اس قرارداد کی ہرسطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے عدالت کی امانت اوردیانت پرکوئی شبہ نہیں، عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، خصوصی عدالت کا المیہ ہے ایک خط پر جج تبدیل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انصاف کے حصول کی جنگ ہے جو بھرپور طریقے سے لڑوں گا۔ درخواست ضمانت سننے والے جج کا واٹس ایپ پرتبادلہ کیا گیا، اتنی نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس کا ازالہ سالوں میں نہیں ہوسکے گا، ویڈیوکومنظرعام پرلایا جائے یا معافی مانگیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مشرف فیصلے پر تنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرادار منظورکررہی ہیں جب کہ سرعام پھانسی کی قرارداد کی ہرسطح پرمذمت ہونی چاہیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجود صورتحال کا حل مڈ ٹرم الیکشن میں ہی ہے، ان کوبھاگنے نہیں دیں گے ہر مرحلے پر ان کا پردہ فاش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی طورپرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، مریم نواز کا نوازشریف کے پاس ہونا ان کا حق ہے جب کہ مریم نواز کو روکنا ظلم وزیادتی اوربدترین سیاسی انتقام ہے۔ حکومت کسی کے نقل وحمل پرپابندی نہیں لگا سکتی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف واپس آرہے ہیں، آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھک کر مارچ اوراحتجاج کا لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔