Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ پنگولین ہوسکتا ہے'

شائع 08 فروری 2020 06:54am
سائنس

چینی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس نایاب جانور پینگولین کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پُراسرار کورونا وائرس کے وبا کی طرح پھیلنے کی وجہ ایک ممالیہ جانور پینگولین ہے۔

تحقیق کاروں نے ایک ہزار سے زائد نمونوں کا معائنہ کیا جن سے حاصل ہونے والے جینوم ممالیہ جانور پینگولین میں ننانوے فیصد تک پایا گیا، جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا پینگولین سے ہی ہوئی۔