بیرون ملک سے تمام جانوروں، پرندوں اور گوشت کی درآمد پر پابندی عائد
اسلام آباد: بیرون ملک سے تمام جانوروں، پرندوں اور گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق پابندی کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا، کورنتائین ڈیپارٹمنٹ کو بھی عملدرآمد کیلیے خط جاری کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے پولٹری فیڈ بھی درآمد نہیں کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 86 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد اموات 722 ہوگئیں۔
جبکہ مزید 34 ہزار 400 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.