Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سرعام پھانسی کی قرارداد کی ہرسطح پرمذمت ہونی چاہیے'

شائع 08 فروری 2020 05:54am
فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مشرف فیصلے پر تنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرادار منظورکررہی ہیں جب کہ اس قرارداد کی ہرسطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے عدالت کی امانت اوردیانت پرکوئی شبہ نہیں، عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، خصوصی عدالت کا المیہ ہے ایک خط پر جج تبدیل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انصاف کے حصول کی جنگ ہے جو بھرپور طریقے سے لڑوں گا۔ درخواست ضمانت سننے والے جج کا واٹس ایپ پرتبادلہ کیا گیا، اتنی نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس کا ازالہ سالوں میں نہیں ہوسکے گا، ویڈیوکومنظرعام پرلایا جائے یا معافی مانگیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مشرف فیصلے پر تنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرادار منظورکررہی ہیں جب کہ سرعام پھانسی کی قرارداد کی ہرسطح پرمذمت ہونی چاہیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجود صورتحال کا حل مڈ ٹرم الیکشن میں ہی ہے، ان کوبھاگنے نہیں دیں گے ہر مرحلے پر ان کا پردہ فاش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی طورپرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، مریم نواز کا نوازشریف کے پاس ہونا ان کا حق ہے جب کہ مریم نواز کو روکنا ظلم وزیادتی اوربدترین سیاسی انتقام ہے۔ حکومت کسی کے نقل وحمل پرپابندی نہیں لگا سکتی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف واپس آرہے ہیں، آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھک کر مارچ اوراحتجاج کا لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔