Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہوریوں کیلئے بُری خبر، پانی کی ہر بوند کا حساب دینا ہوگا

شائع 08 فروری 2020 03:59am

 

لاہور: وزیرِ اعلٰی پنجاب نے لاہور میں واٹر میٹرز لگانے کے پروگرام کی منظوری دے دی۔ جتنا پانی استعمال ہوگا اتنے پیسے دینے پڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں لاہور میں پانی کے نلکوں پر میٹر نصب کرنے کی منظوری دے دی، واسا پانی کے نلکوں پر میٹر نصب کرے گا جس کی لاگت 10 ارب 30 کروڑ روپے آئے گی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے نلکوں پر میٹر لگانے کے احکامات پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے غریب عوام کو مارنے کی قسم اٹھا لی ہے۔

اجلاس میں اس بات کو بھی زیرغور لایا گیا ہے کہ اگلے مرحلے میں صارفین پہلے پیسے ادا کریں گے اور بعد میں پانی استعمال کرسکیں گے۔