Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722 ہوگئی، 34 ہزار سے زائد متاثر

شائع 08 فروری 2020 03:47am

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید چھیاسی افراد ہلاک ہوگئے، اموات 722 ہوگئیں، 34 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس سے متاثر ہیں، شنگھائی کی گلیوں اور گھروں وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم جاری ہے۔

وائرس سے خبردار کرنے والا چینی ڈاکٹر لِی وینلیانگ بھی کورونا کے باعث ہلاک ہوگیا۔ دو نوزائیدہ  بچے بھی متاثر ہیں۔

دوہزارمیڈیکل ورکرز کے  ساتھ لیشینشان کے ایمرجنسی اسپتال کی تعمیر بھی  مکمل کرلی گئی۔

چین میں ماسک کا وسیع پیمانےپراستعمال  کیا جارہا ہے۔ لاکھوں ماسک بھی کم پڑنے لگے۔ صرف ووہان میں ہی میڈیکل اسٹاف کےلیے پانچ لاکھ تک ماسک درکار ہیں۔ چین نےدیگرممالک سے ماسک مہیا کرنے کی اپیل کردی۔

چینی صدر نے سعودی بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔