Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان احسان اللہ احسان فرار

شائع 07 فروری 2020 07:04pm

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان احسان اللہ احسان حساس آپریشن کے دوران فرار ہوگیا ہے۔ تفتیش کے دوران احسان اللہ احسان نے انتہائی حساس اور اہم معلومات فراہم کیں۔

احسان اللہ احسان کی دی گئی معلومات کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے اندرونِ اور بیرونِ ملک دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑا بلکہ بہت سے دہشت گردوں کو بھی پکڑا.

احسان اللہ احسان کو اپنے جرائم کی سزا ملنا تھی تاہم ٹرائل سے قبل جاری آپریشنز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اُس سے تمام اہم معلومات کا حصول ضروری تھا۔

ان معلومات کے نتیجے میں کچھ آپریشنز ابھی بھی جاری ہیں اور سیکیورٹی اداروں کی ایک ایسی ہی کارروائی کے دوران احسان اللہ احسان فرار ہوا۔

سیکورٹی زرائع اس دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث احسان اللہ احسان اور دیگر تمام مجرموں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔