پی ایس ایل فائیو کے نشر ہونے والے تمام اشتہارات بھارتی اشتہارات کی نقل؟
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز ہونے میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں مگر اس سے قبل ہی بڑے تنازعے نے جنم لے لیا ہے۔ رواں سیزن کے نشر ہونے والے اشتہارات کو سوشل میڈیا صارفین نے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں نشر ہونے والے اشتہارات کی نقل قرار دیا۔
پی ایس ایل کے اسپانسر حبیب بینک لمیٹڈ کی جانب سے ان اشتہارات کو بنایا گیا تھا لیکن یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد ان اشتہارات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی اشتہارات کی نقل کا الزام لگنا شروع ہوگیا جس پر انہیں حبیب بینک نے یوٹیوب سے ہٹادیا۔
HBL has blatantly copied Virgin mobile's IPL ads for their PSL. pic.twitter.com/GHgfNcsmoE
— Marketing (@market_approved) February 5, 2020
ان اشتہارات کو نشر کئے جانے کے بعد پذیرائی جاری تھی مگر جیسے ہی یہ انکشاف ہوا کہ ان اشتہارات کا میوزک اور مواد بھارتی اشتہارات سے نقل کیا گیا تو سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے اور یہ بھی سوال اٹھایا کہ اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کی غفلت کے باعث بھارتی عوام کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ پاکستان پر چوری کا الزام لگائے اور پوری قوم کو اس سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Comments are closed on this story.