Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کی عمران خان کیخلاف چارج شیٹ، 12 لاکھ لوگ بے روزگار

اپ ڈیٹ 07 فروری 2020 06:17pm

مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے الزام عائد کیا ہے کہ  ملک کو اس حال پر پہنچانے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں ۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے عمران خان کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی ۔

لیگی رہنما محمد زبیر کہتے ہیں معاشی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اِس کی وجہ صرف اور صرف کرپشن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹا مہنگا ہونے سے40ارب کی کرپشن ہوئی۔

مصدق ملک بولے ترقی کی شرح دو فیصد پر آگئی ۔ مہنگائی کی شرح چار فیصد سے بڑھ کر چودہ فیصد پر چلی گئی ۔ ڈیڑ سال میں بارہ لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ۔