Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبڈی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

شائع 07 فروری 2020 03:21pm

لاہور: کبڈی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد عرفان ٹیم کی قیادت کریں گے، کبڈی ورلڈکپ کا آغاز اتوار سے لاہور میں ہوگا۔

کبڈی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا، محمد عرفان ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، جبکہ شفیق احمد نائب کپتان ہوں گے۔

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کبڈی ٹیم کی لاہور میں تیاریاں جاری ہیں، حریف ٹیموں کو دھول چٹانے کیلئے بھرپور مشقیں ہورہی ہیں۔

کبڈی ورلڈکپ کا آغاز 9 فروری سے لاہور میں ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کا جوڑ پڑے گا، ایونٹ کے میچز فیصل آباد اور گجرات میں بھی کھیلے جائیں گے۔