Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کو ایک ارب چھیاسی کروڑ ڈالر کا خسارہ

شائع 07 فروری 2020 02:49pm

بیرونی تجارت میں پاکستان کو ایک ارب چھیاسی کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، گذشتہ ماہ برآمدی مالیت تین اعشاریہ چار فیصد کم ہوگئی ۔

پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی معاشی صورتحال کے باعث طلب میں کمی کے باعث برامدات میں کمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جنوری میں صرف  ایک ارب چھیانوے کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جبکہ درآمدی حجم ساڑھے چودہ فیصد کمی سے تین ارب بیاسی کروڑ ڈالر رہا۔

اس طرح گذشتہ ماہ بیرونی تجارت میں پاکستان کو  ایک ارب چھیاسی کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔

رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک  برامدات میں ایک اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی،جبکہ درآمدی مالیت بھی پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کم ہوگئی۔

سات ماہ میں چھبیس ارب ستر کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔