Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں گیس کا بحران سنگین

شائع 07 فروری 2020 02:47pm

سندھ بھر میں گیس کا بحران مزید سنگین ہوگیا، کراچی سمیت صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پانچ روز سے بند پڑے ہیں۔

صارفین گیس نہ ملنے سے سخت پریشانی سے دوچار ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے فلنگ اسٹیشنز کھولنے کے لئے  فی الحال کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔

سندھ میں گیس کی قلت جاری ہے، صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی شام سے بند پڑے ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے صارفین رل گئے، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز دیہاڑی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔

صارفین کہتے ہیں پہلے ہفتے میں چار روز سی این جی ملتی تھی، لیکن اب ایک روز ملنا بھی محال ہوگیا۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں پریشر کی صورتحال بہتر نہیں، اس لئے فلنگ اسٹیشنز کب کھولے جائیں گے، کچھ نہیں کہا جاسکتا۔