راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیشی ٹیم 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور دن کا اختتام بھی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی روز پوری بنگلادیشی ٹیم کو 233 کے اسکور پر چلتا کردیا۔
بنگلادیش کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا، ان کے دونوں اوپنرز محض 3 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد شنٹو اور مومن الحق کے درمیان 59 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
بنگلادیش کی آدھی ٹیم 107 کے مجموعے تک پویلین لوٹ چکی تھی مگر محمد متھون اور لٹن ڈاس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بیٹنگ کو سہارا دیا۔
پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے آگے وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں یوں پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 کے ٹوٹل پر ہمت ہار گئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاسر شاہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
Comments are closed on this story.