Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارکان کے احتساب کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 06:44pm

وزیرمملکت علی محمد خان نے خصوصی کمیٹی بنانے کی تائید کرتے ہوئے ارکان کے احتساب کی کمیٹی بھی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

علی محمد خان بولے عمران خان نے نہ ٹھیکہ لیا نہ کسی بھتیجے کو اس سے کوئی فائدہ ملا ، نہیں چاہتے کہ کسی شخص کے باعث پارٹی کو نقصان پہنچے ۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ  اگر پارٹی میں کوئی مافیا ہے۔ تو قلع قمع کرینگے حکومتیں مافیاز کو پالتی رہی ہیں ، احتساب کیلئے تیار ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی میں کوئی مافیا ہے تو قلع قمع کرینگے۔