Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کاشانہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اقرا کی پراسرارموت کا معمہ حل نہ ہوسکا

شائع 06 فروری 2020 02:59pm

لاہور میں کاشانہ سے تعلق رکھنے والی لاوارث طور مردہ حالت پائی گئی لڑکی اقرا کائنات کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

کاشانہ کی سابق سپرینٹینڈنٹ افشاں لطیف نے پوسٹمارٹم کا مطالبہ کردیا۔جبکہ پولیس نے واقعے پر تاحال خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

 لاہور میں مردہ حالت میں پائی گئی لڑکی تئیس سالہ اقراٗ کائنات  دوہزار پندرہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے دارالامان ریفر ہوئی اور دوہزار سولہ میں کاشانہ آئی۔جہاں اسکی رضا مندی کے ساتھ شادی ادارے کی جانب سے شادی بھی کرائی گئی۔

گذشتہ روز اقرا کائنات کو مردہ حالت میں سڑک پر پایاگیا۔جہاں سے اسے ایدھی سینیٹر منتقل کردیا گیا۔کاشانہ کی سابق سپریٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اقراٗ کائنات کاشانہ اسکینڈل کی چشم دید گواہ تھی۔لاش کا پوسٹمارٹم کروایا جائے۔

 اقرار کی نند کا کہنا ہے کہ اقرا کائنات نے کچھ روز قبل غلطی سے تیزاب پی لیا تھا۔جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں سے صحت یاب ہوکر وہ گھر  واپس آئی۔مگر پھر کچھ ہی روز میں گھر سے فرار ہوگئی۔اور لاپتہ رہی۔

  دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے پر نہ ہی کسی انکوائری کا آغازکیا گیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔