Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 06:46pm

دنیا بھر میں کشمیر اور پاکستانی عوام نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا،امریکا،یورپ، سعودی عرب،دبئی، جاپان سمیت مختلف ممالک میں مظاہرے ہوئے۔

 دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

 امریکی ریاست نیویارک میں ٹیکسی پرتشہیری مہم چلائی گئی، کشمیر میں نسل کشی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 جدہ میں منعقدہ تقریب میں  کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنےکاعزم کیاگیا۔

 تقریب میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ دبئی میں کشمیری اورپاکستانیوں نےہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

قونصل جنرل احمد امجد علی نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم  کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جاپان کے دوران دارالحکومت ٹوکیو میں اقوام  متحدہ کے دفترکے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

 احتجاجی یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے دی گئی۔

 برسلز میں  یورپی پارلیمنٹ کے سامنے سخت سردی اور شدید بارش   کے باوجود شمعیں روشن کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔