Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

شائع 06 فروری 2020 02:51pm

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ختم ہوگیا ۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں سےہونےوالےرابطوں کےلائحہ عمل پر غور کیا گیا اور یہ مذاکراتی کمیٹیوں کےارکان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں  اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات کی گئی۔

کیا پرانی مذاکراتی کمیٹی کی بحالی سےمتعلق فیصلہ ہوا؟صحافی کے اس سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ  صرف ایک جماعت نے پرانی کمیٹی کی بحالی کی بات تھی، کسی اتحادی جماعت نے نئی کمیٹیوں پر اعتراض نہیں کیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ  اتحادی چاہتے ہیں پہلےسےطےشدہ معاملات کودوبارہ نہ کھولا جائے۔