Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اے ای او پاکستان کی ایجوکیشن ایکسپو 2020کا کامیاب انعقاد

شائع 06 فروری 2020 02:11pm

لاہور میں اے ای او پاکستان کی ایجوکیشن ایکسپو دوہزار بیس کا کامیاب انعقاد ہوا ہے۔

دو لاکھ سے زائد آئلٹس رجسٹریشنز اور پانچ ہزار سے زائد بیرون ممالک یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کے ریکارڈ کے ساتھ اے ای او پاکستان گزشتہ دو دہائیوں میں بطور گلوبل اینڈ آسٹریلین ایجوکیشن سپیشلسٹ اور آفشیل آئلٹس سینٹر اپنے اعلیٰ اعتماد اور بہترین خدمات کا لوہا منوا رہا ہے۔

اے ای او پاکستان آسٹریلیا کی چالیس سے زائد ممتاز اور عالمی درجہ بندی کی حامل بہترین یونیورسٹیوں کو پاکستان میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

آسٹریلیا کے علاوہ امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، ملائشیاء اور متحدہ عرب امارات کی بہترین یونیورسٹیوں اور کالجز کی پاکستان میں نمائندگی بھی اے ای او کے پاس ہے۔

اے ای او پاکستان کی سٹڈی ان آسٹریلیا نمائش 2002سے پاکستانی طلباء کو آسٹریلین یونیورسٹیوں میں داخلے کے حصول کے بہترین مواقعوں سے بھر پور پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

اس نمائش کا انعقاد ہر سال دوبارکیا جاتا ہے پاکستان بھر کے ہزاروں طلباء فائدہ اٹھاتے ہیں۔ایک بار پھر اے ای او پاکستان اپنی سینتسویں نمائش کا انعقاد پاکستان 10بڑے شہروں میں فروری کے مہینے میں کر رہا ہے اس نمائش کا عنوان 2020کے مستقبل کی توصیح کا سال ہے۔

آج کے ایونٹ میں 21 سے زائد اعلی درجہ بندی کی بین الااقوامی یونیورسٹیوں کے نمائندے طلباء کو اپنے مستقبل کے مطالعہ کی کوششوں کے لیے مشاورت دیتے ہیں کہ جو پاکستانی طلباء کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرتاہے۔

یہاں سینکڑوں سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی اعلیٰ درجہ کی آسٹریلوی اور دیگر معروف بین الااقوامی یونیورسٹیوں کے داخلے کے لئے بہت دلچسپی لی اور آرگنائزرکی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔طالب علموں کے لیے مفت مشورے سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے یہ ایک منفرد پلیٹ فارم تھا۔

سلسلے کے اگلے سیشن اسلام آباد میں 6فروری سرینا ہوٹل،سیالکوٹ 6فروری جیوین، فیصل آباد 7فروری ہوٹل ون اور ملتان 8فروری رمادہ ہوٹل، کراچی 8فروری پرل کا نٹینینٹل ہوٹل اور پشاور 9فروری پرل کا نٹینینٹل ہوٹل، بہاولپور 10فروری فور سیزن ریسٹیورنٹ اور حیدر آباد 11فروری انڈس ہوٹل میں منعقد ہوں گے۔

نمائش میں داخلہ بالکل مفت ہے۔اور اسکالر شپ کے متعدد مواقعوں تک دسترس اور رہنمائی ملے گی۔