چالیس ہزارروپے کے نئے بانڈز میں 17ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری
پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری دو سو فیصد بڑھ گئی۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکےمطابق دسمبر تک 40 ہزار روپے والے نئے بانڈز میں 17ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔
معیشت کو دستاویزی بنانےکےحکومتی عزم۔ 40 ہزار روپے کے نئے رجسٹرڈ بانڈز میں سرمایہ کاری میں 203 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق دسمبر تک ان بانڈز میں 17 ارب 71 کروڑ روپے سرمایہ کاری ہوئی جو دسمبر 2018 کی نسبت 11 ارب 88 کروڑ روپے زائد ہے۔
اپریل 2017 میں پریمیم پرائز بانڈ کا اجرا کیا گیا تھا۔
چالیس ہزار روپے والے پرانے پرائز بانڈز31مارچ تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.