Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی نے اصل واردات 35 اے کے حوالے سے کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

شائع 05 فروری 2020 04:41pm

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مودی نے اصل واردات 35 اے کے حوالے سے کی ہے، پاکستان کو جارحانہ پالیسی اپنانا ہوگی۔

راجہ فاروق حیدر نے آج نیوز کے پروگرام 'فیصلہ آپ کا' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زنجیریں توڑیں، آگے نکلیں، قوم کو اعتماد میں لیں، کچھ نہیں ہوتا، وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کو کشمیریوں کا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہوئے باہر بھیجا جائےاور بات کرنے کا موقع دیا جائے۔