سندھ پولیس کے برطرف پولیس اہلکاروں کیلئے اچھی خبر
سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ پولیس کے برطرف پولیس اہلکاروں کیلئے اچھی خبر۔۔۔ آئی جی سندھ نے بے قاعدگیوں سے بھرتی کے بعد ملازمت سے فارغ کئے گئے اہلکاروں کےدوربارہ امتحان کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی۔
سندھ پولیس کے برطرف پولیس اہلکاروں کیلئے اچھی خبر آگئی، سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ نے بے قاعدگی سے بھرتی کے باعث ملازمت سے برطرف کئے گئے اہلکاروں کے دوبار امتحان لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔
سینٹرلائزڈ ری ایگزیمینشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی ٹیلی کمیونیکشن کو مقرر کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، اسٹبلشمنٹ ممبران میں شامل۔۔ ایس پی اسپیشل برانچ حیدر آباد میں رکن فوج اور سی پی ایل سی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
-2012 سے 2015 کے دوران بھرتی کے بعد برطرف اہلکار امتحان دے سکیں گے، 2017 میں دوبارہ امتحان دینے والے اہلکار اس بار امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
کمیٹی جلد امتحان کی تاریخ کا اعلان کرکے امیدواروں کو مطلع کرے گی، اور کامیاب امیدواروں کو دوبارہ سندھ پولیس میں ملازمت دی جائے گی۔
Comments are closed on this story.