Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان اسمبلی کے وزیر محمد شفیق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

شائع 05 فروری 2020 01:40pm

گلگت بلتستان اسمبلی کے وزیر محمد شفیق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

 وزیر گلگت بلتستان اسمبلی محمد شفیق کو ہارٹ اٹیک ہونے پر اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ چکے تھے۔

 محمد شفیق گانچھے حلقہ تین مشہ بروم سے مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی تھے۔ محمد شفیق کی نماز جنازہ آج آبائی علاقےمیں ادا کی جائے گی۔