Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سپر لیگ ایک بار پھر پورے پاکستان کو متحد کریگا، جاوید آفریدی

اپ ڈیٹ 05 فروری 2020 01:23pm

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل کیلئے مکمل تیار اور پورا یقین ہے کہ 21 فروری کو زلمی کے پہلے میچ میں کراچی اور پورے سندھ سے شائقین کرکٹ سپورٹ کرنے آئیں گے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد تاریخی ہوگا۔ کرکٹ کا کھیل پورے پاکستان کو متحد کرتا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں زلمی کے ریجنل سندھی گانے کی ویڈیو کے ساتھ جاوید آفریدی نے سندھی میں تحریر کیا کہ "ڪرڪيٽ فقط راند ناهي پر پوري پاڪستان کي ايڪو ڪندي آهي"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "پشاور زلمي جو هي سنڌي اينٿم به پاڪستانين جو ڪرڪيٽ ۽ راندين سان محبت جو اظهار پڻ آهي۔ پوري پڪ آهي ته ماضيءَ جيان ڪراچيءَ وانگي سنڌ جا ٻيا ماڻهو به ايڪين فروری تي زلمي جي پهرين ميچ ۾ وڏي پئماني تي سپورٽ ڪندا"۔

ان کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ "کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ پورے پاکستان کو متحد کرتاہے۔ پشاور زلمی کا یہ سندھی اینتھم بھی پاکستانیوں کا کرکٹ اور کھیلوں سے محبت کا اظہار ہے۔ پوری امید ہے کہ ماضی کی طرح کراچی اور سندھ والے اکیس فروری کو زلمی کے پہلے میچ میں بھرپور سپورٹ کریں گے"۔