Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کشمیر سے متعلق خاکہ دیکھ کر آبدیدہ

شائع 05 فروری 2020 12:32pm

پشاور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کی گئی مرکزی تقریب کے دوارن صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کشمیر سے متعلق خاکہ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

پشاور کے نشتر ہال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

اس کے علاوہ کشمیریوں پر مظالم سے متعلق خاکے بھی پیش کئے گئے جن کو دیکھ کر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی آبدیدہ ہوگئے۔