Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کو محکمہ صحت کا اضافی قلمدان دے دیا گیا

شائع 05 فروری 2020 12:26pm

پشاور: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کو محکمہ صحت کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ہے، محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو محکمہ صحت کا اضافی قلمدان دے دیا گیا، محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر صحت شہرام ترکئی کو صوبائی کایبنہ سے فارغ کردیا گیا تھا۔