Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی کی حکومت میں جنگ کا خطرہ ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید

شائع 05 فروری 2020 12:11pm
فائل فوٹو

راولپنڈی: وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت میں جنگ کا خطرہ ہے۔ کشمیر کو باقاعدہ ڈیزائن کے ساتھ علیحدہ کیا گیا، ہمیں جنگ نہیں دانشمندی کی ضرورت ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔

 عوامی مسلم لیگ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، اس موقع پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عوام کا سمندر بتا رہا ہے راولپنڈی والوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی آخری امید ہے۔ اقتدار کے بھوکے، لٹیرے اور بدگمان لوگ انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جنگ نہیں دانشمندی کی ضرورت ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی۔ یہ مافیا کا ٹولا اور ہمیں چوروں کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مارچ میں مارچ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن اچھے برے وقت میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

وفاقی وزیر نے چین کو پاکستان کا آزمائشی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آج چین کو بدنام کیا جا رہا ہے، آنے والے وقتوں میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔